Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Related posts

پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

Mobeera Fatima

برطانیہ، پیر کو سال کا گرم ترین ریکارڈ، بلیو وارننگ جاری

Mobeera Fatima

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کی کمی ممکن، فارمولا تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment