Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔

نیب کے مطابق ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں ہو گی۔ نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر ڈی سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پلاٹ نمبر ای سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس کی بھی نیلامی کی جائے گی ، روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر المنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا تھا۔

Related posts

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ

admin

اڈیالہ جیل میں ایک ایڈیشنل ، 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات

Mobeera Fatima

Leave a Comment