Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں ہونے والا طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے باہمی رضا مندی سے وائٹ بال سیریز ملتوی کی، دونوں کرکٹ بورڈز 2027 میں مناسب ونڈو دیکھ کر سیریز دوبارہ ری شیڈول کریں گے۔

آئرلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آنا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے آئرلینڈ سیریز ملتوی کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد تین ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، 9 سے 28 ستمبر تک قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔

Related posts

بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد ، ریفرنسز کی نقول جمع کرانیکا حکم

Mobeera Fatima

کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ، اللہ مالک ہے ، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

حسن علی کی 5 وکٹیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20میچ میں ہرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment