Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اگر کوئی عمران خان کیس میں فرق ڈال سکتا ہے، تو وہ ٹرمپ ہیں، قاسم خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔

برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قاسم خان نے کہا  کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے۔

قاسم خان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں اچھے تعلقات تھے، جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان زبردست بات چیت ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سلیمان خان نے کہا کہ والد سے آخری بار ملاقات 3 سال پہلے ہوئی تھی اور 4 ماہ سے بات بھی نہیں ہوئی، قاسم خان نے اس صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔

Related posts

ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر امریکا نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment