Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گدھا ، بھینس یا پھر گائے ؟ گوشت کا پتہ چلانے کیلئے لیبارٹری قائم

حلال جانوروں کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والوں کیلئے بری خبر ، خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنا لی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا ، لیبارٹری میں اشیائے خورد ونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا یا بھینس اور گائے کا ہے۔

لیب میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے، جن میں ایف ٹی آئی آر، ایچ پی ایل سی اور یو ایچ پی ایل سی جیسے عالمی معیار کے آلات شامل ہیں۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق لیب کے قیام سے خوراک کے معیار کو بہتر بنانے اور مضر صحت اشیاء کی بروقت نشاندہی میں مدد ملے گی۔

 

Related posts

خاتون اول آصفہ بھٹو کا ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہڈ اور اطفال کا دورہ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے، جام کمال

admin

Leave a Comment