Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، گرفتار ملزم کو 25 سال قید ، 51 اشتہاری قرار

اے ٹی سی سرگودھا نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتارملزم محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملک احمد خان بھچر، بلال اعجاز، احمد چٹھہ سمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایک ماہ میں ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت اس مقدمے میں عمر ایوب کے پہلے ہی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل ، حامد رضا اور دیگر کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

Related posts

مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا

admin

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے ، ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات بارے وارننگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment