Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41380 روپے مقرر ہے جبکہ ہنر مندوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 49628 اور اعلیٰ ہنر مندوں کی اجرت 51745 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو مزدوروں کو کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ اجرت کی مد میں دینا ہوں گے۔

اس سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر تھی تاہم صوبائی حکومت نے سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گیا ہے۔

Related posts

بھارت کا رویہ امن نہیں ، دشمنی والا ہے ، دھونس ، دھمکیوں سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا ، پاکستان

Mobeera Fatima

نعمان اعجاز کے انسٹا پیغام نے عائشہ ملک کو جذباتی کردیا

Mobeera Fatima

عدت نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنانا پری پلان کا حصہ ، جج پر دبائو ڈالا گیا ، تحریک انصاف

admin

Leave a Comment