Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20کلو کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت ہونے لگا

ملک میں کراچی کے شہری مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، شہر قائد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے باقی بڑے شہروں کے مقابلے میں کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا مل رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپے اور پشاور کے مقابلے میں 300 روپے تک مہنگا مل رہا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے میں کراچی میں آٹا 200 روپے تک مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سکھر کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1380 روپے، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں 1400 روپے، سیالکوٹ میں 1427 روپے، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں 1467 روپے تک مل رہا ہے۔

Related posts

ریفرنس 190 ملین پاؤنڈ کا نہیں، 173 ملین پاؤنڈ کا ہے، مصدق عباسی

Mobeera Fatima

پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

admin

Leave a Comment