ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4.07 اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے لئے گیس چارجز میں 590 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا، پہلی سہ ماہی کیلئے بجلی چارجز میں ایک روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوا، جو 4 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 5 روپے 66 پیسے فی یونٹ ہوگئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 19 روپے اضافہ ہوا جبکہ انڈے 11 روپے سے زائد مہنگے ہوگئے۔ دہی، تازہ دودھ، چاول، دال مسور اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
