Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کا سراغ نہ مل سکا

ڈی ایچ اے راولپنڈی میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کا سراغ تا حال نہ مل سکا۔

ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی گزشتہ روز بارش کے پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے، جس کے بعد ان کی تلاش کے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا۔

دریائے سواں میں گرنے والے نالے کی جگہ کھدائی کا عمل رات تین بجے تک جاری رہا، بارش کے باعث پانی کا بہائو بڑھ جانے کی وجہ سے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کا سرچ آپریشن رات 3 بجے روک دیا گیا، ریسیکو کی گاڑیاں اور عملہ دریائے سواں اور نجی سوسائٹی کے نالے پر موجود ہیں۔

Related posts

اسموگ کا راج، لاہور آج بھی دوسرا آلودہ ترین شہر

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی

Mobeera Fatima

کراچی میں کھلا نالہ بزرگ شہری کی جان لے گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment