Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل سے شروع ہو گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Related posts

ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیرئیر جیت کے ساتھ ختم

Mobeera Fatima

عمران خان کی آمادگی ، شیر افضل مروت کی تحریک انصاف میں واپسی کی راہ ہموار

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment