اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹبال گرائونڈز کی نیلامی روک دی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے شہری کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے سی ڈی اے نے کھیل کے میدان 50،50 لاکھ روپے کے عوض نیلامی کا اشتہار جاری کیا تھا ، جس کیخلاف ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کھیل کے میدان شہریوں کیلئے ہیں ،سی ڈی اے اسے نیلام نہیں کر سکتا۔
