Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 36 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس ایک اور حد عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1712 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری  دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ  ایک لاکھ لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر مزید 10 پیسے سستا

Mobeera Fatima

تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نیو بار روم کی کینٹین میں دھماکہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment