Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ، پشاور، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال اور دیرمیں بارش کا امکان ہے۔

سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوئٹہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، خضدار، لسبیلہ میں بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

آج سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

Related posts

بھارت نے مختلف مقامات پر 12 ڈرون بھیجے، جنہیں ناکارہ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

بھارتی وزیراعظم کو جی 7 اجلاس میں شرکت کیلئے کینیڈا کی جانب سے دعوت نامہ نہیں دیا گیا

Mobeera Fatima

سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

admin

Leave a Comment