Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، رابطہ سڑکیں بند

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے نگر خاص ہوپر،سپلتار نالہ میں سیلاب سے سڑکوں اور فسلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات حکومت گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ سردیوں میں برف باری نہیں ہوئی، گرمیوں میں بلکل بارش نہیں ہے، جہاں گزشتہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سےگرنےکا کئی برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، وہیں اس بارگرمیوں میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گونر فارم اور مولا داد پری کے علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بند ہوگئی۔

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت سے چلاس کے درمیان قراقرم ہائی وے پانچ مقامات پر بند ہوگئی، اچانک سیلاب کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ملبہ اور کیچڑ سڑک پر آ گیا، جس سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

Related posts

100 انڈیکس ریکارڈ بلند ترین سطح پر، ڈالر کی قدر میں کمی

Mobeera Fatima

ون ڈے میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

Mobeera Fatima

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment