Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

آئی سی سی نے سنجوگ گپتا کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔

سنجو گ گپتا کی تقرری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نومینیشن کمیٹی کی منظوری سے دی گئی، وہ اس سے پہلے بھارتی براڈکاسٹ کمپنی جیوسٹار سے منسلک رہے۔

اس طرح جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخصیت کو اہم عہدہ دے دیا گیا ہے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ سنجو گ گپتا کے پاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اس عہدہ پر ان کی تقرری کی خوشی ہے۔

چیئرمین جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا دوسرے بھارتی ہیں جو اہم عہدہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آئی سی سی نومینیشن کمیٹی میں عمران خواجہ، رچرڈ تھامسن، شامی سلوا اور دیواجیت سائیکیا شامل ہیں۔

Related posts

اسرائیل کی شکست علاقائی امن کے لیے ضروری ہے، سعد رفیق

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد 6یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment