Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ریسکیو آپریشن جاری ، لیاری میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد ، تعداد 15ہو گئی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے ، ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے ، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں 6 خاندان رہائش پزید تھے، گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 اور 7 منزلہ عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8سے 10 گھنٹے لگیں گے، اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Related posts

ایف بی آر نے 2 ماہ میں 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے

Mobeera Fatima

حکومت برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے سر گرم عمل ہے، وفاقی وزیر تجارت

Mobeera Fatima

نئی ٹیسٹ رینکنگ، ساجد خان کی بڑی چھلانگ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی ترقی

Mobeera Fatima

Leave a Comment