Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا

معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔

افشین حیات نے ایک حالیہ انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے میوزک انڈسٹری اور تھیٹر سے وابستہ ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی اسٹیج پرکام کر چکی ہیں، اب وہ باقاعدگی سے ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی خواہش مند ہیں۔

 اداکارہ نے چند ڈراموں میں سپورٹنگ کردارادا کیے، تاہم حالیہ ڈرامہ “ڈائن” میں ان کے منفی کردار نے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، اس پراجیکٹ نے انہیں اسکرین پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع دیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ “ڈائن” میں مہوش حیات مرکزی کردارادا کر رہی ہیں اور ناظرین کو شاید کم علم ہو کہ ان کی بہن بھی اسی ڈرامے کا حصہ ہیں۔

Related posts

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

Mobeera Fatima

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے، نواز شریف

Mobeera Fatima

چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

Mobeera Fatima

Leave a Comment