Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم

نئے ہجری سال کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ ہجری سال ہم سب کے لئے باعث رحمت ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت ہو، ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ہمارے اسلاف نے حق گوئی، صبر و استقامت، اعلیٰ اقدار کیلئے قربانیاں پیش کیں، واقعہ کر بلا اسلام کی فتح، اسلامی اصولوں کی سربلندی کیلئے امام حسین کی قربانی کا ثمر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ واقعات ہمیں معاشرتی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری کا درس دیتے ہیں، ہمیں چاہیے اپنی زندگیوں میں محبت اور بھائی چارے کی مشعل کو روشن کریں، انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکیزہ معاشرہ تشکیل دیں گے جو فلاح انسانیت کا مظہر ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے نیا اسلامی سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن اور استحکام لائے، دعا ہے کہ نیا اسلامی سال خطے میں کشیدگی کے مکمل خاتمے کا باعث بنے۔

Related posts

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج چیلنج، فریقین سے جواب طلب

Mobeera Fatima

70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا،حزب اللہ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اعزاز میں دو اہم قراردادیں منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment