Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جارح مزاج بلے باز نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے بائیس سالہ کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی۔

شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، حسن نواز نے دھانی رنگ کے کرتا شلوار کے ساتھ آف وائٹ کوٹ زیب تن کیا۔

دلہن کے لباس کا رنگ بھی دھانی ہی تھا۔ کرکٹر کے مداحوں نے ان کی شادی پر انہیں مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر بیلا روس روانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment