Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیل کینسر کی بیماری بن چکا، خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے اسرائیل بیماری بن چکا ہے، خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اورانسانیت کےخلاف جرم ہیں، ہم اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان شمالی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگ کے حامیوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

Related posts

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 19 جون تک عام تعطیلات کا اعلان

admin

آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا اعلان

Mobeera Fatima

ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment