Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان ہے، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 534 پوائنٹس تک کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 21 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے لحاظ سے گزشتہ روز منفی رہا، 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کم ہوکر 121971 پر بند ہوا تھا، گزشتہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1076 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا

گزشتہ روز بازار میں 1.15 ارب شیئرز کے سودے 27.98 ارب روپے میں طے ہوئے۔دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر20 پیسے تک سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 21 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

Related posts

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ، شرح سود میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

ملک میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment