Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ان کا گرمی جوشی سے استقبال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، اوورسیز پاکستانیوں نے ان کا خیرمقدم کیا، بڑی تعداد میں پاکستانی وہاں ان سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، سید عاصم منیر نے اوور سیز پاکستانیوں کی معاشی، سماجی اور عالمی سطح پر خدمات کو سراہا۔

Related posts

اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین

Mobeera Fatima

‘مودی خالی برتن کیطرح شور مچا رہے ہیں’، پاکستانیوں کا بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب

Mobeera Fatima

ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی، مصدق ملک

Mobeera Fatima

Leave a Comment