Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

رونالڈو کا امن کا پیغام، امریکی صدر ٹرمپ کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہ

معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرتگال کی دستخط شدہ قومی جرسی کا تحفہ بھیجا ہے، جس پر ان کا مشہور نمبر “7” اور ایک خاص امن کا پیغام تحریر ہے۔

یہ تحفہ یورپی کونسل کے صدر کے ذریعے صدر ٹرمپ تک پہنچایا گیا، رونالڈو نے اپنے پیغام میں دنیا میں امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

یہ اقدام ایران، اسرائیل اور دیگر بین الاقوامی تنازعات کے تناظر میں ایک علامتی سفارتی پیغام کے طور پر سامنے آیا ہے۔

سفارتی حلقوں میں اسے ایک مثبت اور غیر روایتی امن کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جو کھیل کے ذریعے عالمی سطح پر مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

Related posts

سیف علی خان دوران ڈکیتی مزاحمت پرشدید زخمی

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

Mobeera Fatima

نائیجیریا ، ٹرک سے تصادم کے بعد آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، 48 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment