Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چائلڈ لیبر عالمی چیلنج ، خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا، صدر ، وزیر اعظم

صدد مملک آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر عالمی چیلنج ہے، اس کے خاتمے کے لئے  وفاق، صووں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدرآصف زرادی نے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بچوں کواستحصال سے بچانا اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشقت سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے موثر نظام اورسروسز یونٹ قائم کئے گئے ہیں، بچوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن، چائلڈپر و ٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، چائلڈ لیبرکا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، والدین اور سرپرست اپنے بچوں کی تعلیم کو مختصر مدتی فوائد پر ترجیح نہ دیں اور میڈیا چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرے۔

صدر نے عالمی برادری سے غزہ کے بچوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطین اورکشمیر میں تشدد سے بچے یتیم، بھوک اور مشقت پرمجبور ہورہے ہیں۔

Related posts

مکہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج کرام جاں بحق

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment