Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی تیاری، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی تیاریاں، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بجلی بلوں پر عائد سرچارج کی 10 فیصد حد ختم کی جائے گی تاکہ حکومت کو بلوں میں مزید اضافہ کا قانونی اختیار حاصل ہو سکے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترمیم کے بعد حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی اس کے علاوہ فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک کا اضافی سرچارج وصول کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے لیکن اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔

ماضی میں یہ سرچارج بنیادی طور پر گردشی قرضے کے سود کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، ماہرین کے مطابق اگر یہ ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو حکومت کو بجلی نرخوں میں اضافے کا مستقل اختیار مل جائے گا۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد کی دعوت پر اگلے 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائیں گے

Mobeera Fatima

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت پاکستان کے خلاف 2-1 سے کامیاب

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment