Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سمری تیار کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پا لیسی کو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، صارف کو 22 روپے فی یونٹ کی بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے۔

ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق نئی پالیسی پر غور جاری ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Related posts

ڈالر دوسرے روز بھی مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

Mobeera Fatima

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں کنٹینر کے پاس نئے نویلے جوڑے کا فوٹو شوٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment