Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

رفح میں بمباری سے 31 فلسطینی شہید ، آٹا لینے والے شہری کو اسرائیلی فوج نے گولیاں ماردیں

غزہ میں چھ بچیوں کے لئے امداد لینے گئے باپ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز میں حسام وفی نامی فلسطینی شہری آٹا لینے گیا تھا، جہاں اسرائیلی فوج نے انہیں گولیاں ماریں۔ علاوہ ازیں مرکز پر بمباری کے نتیجے میں 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب جنوبی غزہ کے النصر اسپتال میں درجنوں افراد حسام وفی کی بیوہ اور بیٹیوں کو دلاسہ دیتے نظر آئے، شہید حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

چہلم امام حسینؓ، پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

Mobeera Fatima

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج بھارت کیخلاف کھیلے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment