Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بحریہ ٹائون کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان

قومی احتساب آرڈیننس 1999 سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی ہو گی۔

نیب نے کہا ہے کہ 12 جون صبح 11 بجے بحریہ ٹائون کی جائیدادوں کی نیلامی نیب ریجنل اسلام آباد میں ہو گی، نیلام ہونے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس پارک روڈ ، پلاٹ 7 ای بحریہ ٹاؤن فیز ٹو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بحریہ ٹائون کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر 7 ڈی پارک روڈ بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی ، روبیش مارکی اور لان بحریہ گارڈن سٹی نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اسلام آباد کی بھی نیلامی کی جائے گی۔

نیب نے بتایا کہ ارینہ سینما پلاٹ نمبر 984 بورڈ اے بحریہ ٹائون فیز فور راولپنڈی ، سفاری کلب پلاٹ نمبر 27 سفاری ولاز ون بحریہ ٹائون راولپنڈی بھی نیلامی میں شامل ہیں، خریداری میں دلچسپی لینے والوں کیلئے ریجنل نیب آفس میں بریفنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Related posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایرانی مشیر خارجہ

Mobeera Fatima

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment