Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

9 مئی واقعات ، لاہور میں سرکاری املاک کو 10 کروڑ ، 68 لاکھ کا نقصان پہنچا ، عدالت میں رپورٹ پیش

لاہور میں 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو ہونے والے نقصان کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کیمروں اور سرکاری گاڑیوں کی مد میں 10 کڑور 68 لاکھ 7 ہزار 900 روپے کا نقصان ہوا ،لاہور میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں، مجموعی طور پر8 کڑور 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا۔

جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے ڈالے سمیت 12 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ، ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار جبکہ سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کڑور 41 لاکھ 37 ہزار500 روپے کا نقصان ہوا،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرجا چوک کینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے اور شیر پاؤ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا ، لاہور، قرطبہ چوک ، جیل روڈ ، شالیمار چوک پر بھی 5 لاکھ 18 روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

 

Related posts

پشاور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 2دہشت گرد ہلاک ، 2زخمی

admin

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اجرا کر دیا

Mobeera Fatima

صدر آصف زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دیدی

admin

Leave a Comment