Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل کے بعد سام سنگ کو بھی امریکی صدر کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئی فون کے بعد اگرسام سنگ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تیاری امریکا میں نہ کی تو اس پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سام سنگ کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صارفین کی خدمت کرنے والی کمپنیوں کوامریکی معیشت میں حصہ لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس اسٹیل امریکا ہی میں کام کرے گا، جس سے 70 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور معیشت کو تقریباً 14 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ “امریکا فرسٹ” پالیسی کے تحت صنعتی خودکفالت ہماری ترجیح ہے اور بیرونی کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہوئے یہاں سرمایہ کاری بھی کرنا ہوگی۔

Related posts

پولیس سے نہیں، شادی سے ڈر لگتا ہے، کومل عزیز

Mobeera Fatima

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300، 300 وکٹیں حاصل کر لیں

Mobeera Fatima

کیا اے آئی انسانی دماغ کی صلاحیتوں کو مفلوج کر رہی ہے ؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment