Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خضدار حملہ ناقابل برداشت ، بھارت کو شکست سے سبق سیکھنا چاہئے ، اسحق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے، دہشتگردی کے مسئلے پر بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس واقعہ میں بھی ہم نے دلخراش مناظر دیکھے، بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا، ماضی میں ہم نے بارڈرز کھول کر 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا، یہاں دہشتگردوں کو لا کر بسایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران دہشتگردی کا معاملہ زیر بحث آیا، پاکستان سمیت پورے خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے افریقہ فرینڈ شپ سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک نے اپنی آزادی کی کامیاب تحریکیں چلائیں، پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

چوہدری عدنان قتل کیس ، لیگی رہنما چوہدری تنویر کی ضمانت مسترد ، گرفتاری کا حکم

admin

سیاسی روزہ رکھا ہے ، وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment