Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فوج کا کم وسائل میں بڑا معرکہ ، ہمیں پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا ، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے ، بھارت وہ دشمن ہے جس میں دشمنی کا سلیقہ بھی نہیں ،بھارت دہشتگردوں کو وسائل فراہم کررہاہے ،دہشتگردوں کو کچلنا چاہیے ،ان کومذاکرات کی میز پر نہیں لا سکتے۔

Related posts

عامر خان کی فلم لاہور1947 اگلے سال ریلیز ہوگی

admin

شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، بڑی گاڑیوں کیلئے موٹرویز بند

Mobeera Fatima

اسلام آباد کے قریب نیا کے پی ہاؤس، منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment