Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، نیپرا درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی،اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد اور کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے نے کہا کہ درآمدی کوئلے سے 10.02اور فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Related posts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

Mobeera Fatima

ڈسپلن کی خلاف ورزی ، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بائولر الزاری جوزف 2 میچوں کیلئے معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment