Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب  طاہر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالت کے ستمبر اور اکتوبر 2024 کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔

جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ ستمبر اور اکتوبر 2024 کی بات کر رہے ہیں اب 2025 ہے، آپ چاہتے ہیں ہم کوآرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں اسے پکڑیں، ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں۔

Related posts

مجوزہ آئینی ترامیم ، تحریک انصاف کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

Mobeera Fatima

لاہور کی اسموگ خلاء سے نظر آنے لگی ، خیبر پختونخوا بھی لپیٹ میں آ گیا

Mobeera Fatima

محسن نقوی وزیرداخلہ نہ بنتے اگر نظام کی مرضی شامل نہ ہوتی، انوار الحق کاکڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment