Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی  گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 164 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری

Mobeera Fatima

نوشہرہ ، شادی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر

Mobeera Fatima

عمران خان ، شاہ محمود ، اسد قیصر اور شیخ رشید تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بھی بری

Mobeera Fatima

Leave a Comment