Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ میں خوراک ، ادویات کی شدید قلت ، اسرائیلی بمباری سے یحییٰ سنوار کے بھائی سمیت 144 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا ، بمباری سے حماس کے شہید رہنما یحییٰ السنوار کے بھائی سمیت 144 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرئیلی فوج نے خان یونس پر بم برسائے ، جس میں یحییٰ سنوار کا دوسرا بھائی بھی شہید ہو گیا، زکریا سنوار کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق کر دی گئی، وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں پروفیسر تھے، زکریا کے بیٹے بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں صحافی جوڑا خالد ابوسیف اور نور قندیل بھی شامل ہے۔

غزہ میں خوراک اورادویات کی شدید قلت بھی جاری ہے ، تمام اسپتال طبی خدمات سرانجام دینے سے قاصر ہو گئے ہیں ، دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں دو ماہ بعد محدود پیمانے پر امداد پہنچانے کی اجازت دی ہے۔

 

Related posts

ایران صدارتی الیکشن ، امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ، 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی

Mobeera Fatima

پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment