Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق اپریل میں کرنٹ ا کاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں ملکی برآمدات 2.61 ارب ڈالر، درآمدات 5.23 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 2.62 ارب ڈالر رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ملکی برآمدات 27.27 ارب ڈالر اور درآمدات 48.61 ارب ڈالر جبکہ اپریل کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں۔

مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کا تجارتی خسارہ 21.34 ارب ڈالر رہا، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 30.96 ارب ڈالر رہا جبکہ دس ماہ میں ورکرز ترسیلات 31.21 ارب ڈالر رہیں۔

Related posts

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

Mobeera Fatima

ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر

Mobeera Fatima

بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو سمیت 2 جنرلز پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment