Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ڈیوڈ وارنر سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلیں گے، آسٹریلوی میڈیا کی تصدیق

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈ یوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئے پاکستان واپس جائیں گے۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے میڈیا کو پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کی ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا پلان بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کیلئے اتفاق کرلیا ہے۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

Mobeera Fatima

اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی گبارڈ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment