Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اے آئی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ زندگی کا حصہ بن جائے گی، مارک زکربرگ

کیلیفورنیا: میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔ حقیقی دنیا میں لوگ زیادہ دوست اور سماجی رابطے چاہتے ہیں لیکن روزمرہ کی مصروفیت کے باعث زیادہ دوست بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

Mobeera Fatima

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment