Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 11 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 12پیسے تک سستاہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281روپے10پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔

Related posts

بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ وہاں روز حادثات ہوتے ہیں، ہربھجن سنگھ

Mobeera Fatima

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment