Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی

پشاور،خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ایک ہزار296 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو افغانستان بھیجا گیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو براستہ طورخم جبکہ 33غیر قانونی افغانیوں کو براستہ انگور اڈہ سرحد سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔

اب تک 32 ہزار 503 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اس کے علاوہ 19 ہزار 228 غیر قانونی افغان باشندوں کو براستہ طورخم واپس بھجوایا گیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ستمبر 2023 سے خیبر پختونخوا سے 5 لاکھ 30 ہزار 286 افراد کو افغانستان بھیجا گیا ہے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور غیر ذمہ دار شخص ہیں، 24 گھنٹے کہاں تھے؟ عطا تارڑ

Mobeera Fatima

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

اسرائیلی مظالم جاری ، غزہ میں بمباری سے 80 شہید ، بھوک سے 29 بچے چل بسے

Mobeera Fatima

Leave a Comment