Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

اسلام آباد: اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بدتمیزی کی گئی۔

بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی سرحد پر بدتمیزی کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

بھارت سے وطن واپسی پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ہائی کمیشن عملہ اٹاری بارڈر پہنچا تو بھارتی عملے نے پاسپورٹ لے لیے۔ جبکہ بھارتی فوج اور پولیس کی موجود گی میں بھارتی میڈیا نے پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔

اٹاری بارڈر پر موجود بھارتی عملے اور میڈیا کی جانب سے پاکستانیوں کو ہراساں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 36 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں ، عوام کو کیا ریلیف دینگے ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے ، عمران خان کی دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment