Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل

آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط مئی کے پہلے عشرے میں منظور ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ا یم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہے۔

نو مئی کو آئی ا یم ایف کا بورڈ اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قسط اجراء پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اس میں قرض کی اگلی قسط دینے کی منظوری ہونے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان مارچ میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

Related posts

بی این پی مینگل کا بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ایم ڈی کیٹ میں بلیو ٹوتھ استعمال کرنیکی کوشش ، کرک سے 8 رکنی گینگ گرفتار

Mobeera Fatima

78ویں جشن آزادی کے حوالہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز شارجہ برانچ ایریا منیجر ذیشان احمد کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد

Mobeera Fatima

Leave a Comment