Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

سعودی عرب اور قطر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام کے ذمے عالمی بینک کے اربوں کے بقایاجات ادا کریں گے۔

سعودی عرب اور قطر کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو  دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

دونوں مملک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

دونوں ممالک نے کہا “یہ اہم شعبوں کی ترقی کے لیے قریبی مدت میں مالی مدد تک شام کی رسائی نیز تکنیکی مدد کو بھی ممکن بنائے گا جو ادارہ جاتی تعمیرِ نو، صلاحیت کی بہتری اور ترقی کے لیے پالیسی کی تشکیل اور اصلاحات میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Related posts

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا

Mobeera Fatima

پیرو: 22 سال سے لاپتا امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش برآمد

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment