Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارت کا ثبوت کے بغیر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کا ثبوت کے بغیر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مقبوضہ کشمیر واقعہ کا الزام بھارت نے قبل از وقت لگایا، ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔

آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ ہے۔

Related posts

پی سی بی کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں نمایاں اضافہ

Mobeera Fatima

پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی

Mobeera Fatima

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment