Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے جنوبی حصوں میں شدید گرمی، مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے یکم مئی تک جنوبی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی سندھ میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے جنوبی حصے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

30 اپریل تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت ہے،نیول چیف

Mobeera Fatima

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

معیشت کیلئے اچھی خبریں، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment