Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

پولیس سے نہیں، شادی سے ڈر لگتا ہے، کومل عزیز

پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا  ہےکہ اگرچہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں اور کئی مشکل حالات کا سامنا کر چکی ہیں، مگر شادی اب بھی ان کے لیے خوف کی علامت ہے۔

کومل عزیز نے کہا کہ”میں دھرنوں میں جا سکتی ہوں، جاگیرداروں اور پولیس والوں سے الجھ سکتی ہوں، لیکن شادی ایک ایسا موضوع ہے جو آج بھی میرے لیے باعثِ تشویش ہے۔”

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے مشاہدے میں جتنی بھی شادیاں آئی ہیں، وہ زیادہ تر سمجھوتے پر مبنی تھیں۔

نہ وہ شادیاں بہت بری تھیں اور نہ ہی مثالی، لیکن جذباتی اور مالی آزادی کی کمی نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ شادی سے پہلے خود مختاری حاصل کرنا کیوں ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک عورت کو جذباتی آزادی تب ہی حاصل ہوتی ہے جب وہ مالی طور پر خودمختار ہو اور یہی وہ مقصد ہے جسے وہ شادی سے پہلے حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Related posts

وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش

Mobeera Fatima

Leave a Comment