Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔ لیکن دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

Related posts

کرکٹ لیجنڈز کا ٹاکرا آج، پاکستان فائنل کا فیورٹ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 540 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

امریکی ٹیکنالوجی کے خلاف پالیسیاں، ٹرمپ کا ٹریف لگانے کا عندیہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment