Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پوپ فرانسس کا انتقال ، نئے پوپ کیلئے 5 ممکنہ نام سامنے آ گئے

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد اگلا پوپ کون ہو گا؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے۔

نئے پوپ کے ممکنہ امیدواروں میں اٹلی کے کارڈینل پیٹرو پیرولن، گھانا کے کارڈینل پیٹر ٹرکسن، فلپائن کے کارڈینل لوئس انتونیو ٹیگل شامل ہیں جبکہ ہنگری کے کارڈینل پیٹر ایرڈو، یوکرین کے کارڈینل میکولابیچوک کے ناموں پر بھی غور کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں وہ مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔

پوپ فرانسس طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے فارغ ہوئے تھے، اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ملاقاتیں بھی کی تھیں تاہم پیر کو انتقال کر گئے۔

Related posts

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے 2 بار رابطہ، حوثیوں پر حملوں کی درخواست مسترد

Mobeera Fatima

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

Mobeera Fatima

مودی حکومت نے لاکھوں کسانوں کی جان لی، بھارتی سرکاری ادارے کی رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment